’’کیا آپ وعدہ معاف گواہ بنیں گے‘‘،صحافی کے سوال پر ظفر حجازی نے ’’لاحول ولا قوۃ ‘‘ پڑھ لیا

’’کیا آپ وعدہ معاف گواہ بنیں گے‘‘،صحافی کے سوال پر ظفر حجازی نے ’’لاحول ...

اسلام آباد(اے این این) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے معطل چیئرمین ظفر حجازی نے سلطانی گواہ بننے کے سوال پر لاحول پڑھ لیا۔ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں معطل ظفر حجازی کو اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے بعد عدالت سے واپسی پر میڈیا نمائندوں نے ظفر حجازی سے سوالات کیے۔صحافی نے ظفر حجازی سے پوچھا کہ انہیں کس چیز کی سزا مل رہی ہے، جس پر ظفر حجازی نے جواب میں کہا کہ ابھی تک تو انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا، صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ اس کیس میں سلطانی گواہ بنیں گے؟، جس پر ظفر حجازی نے کہا کہ لاحول ولا قوۃ پڑھ لیا،اس موقع پر ایف آئی اے کے اہلکاروں نے انھیں مزید بات چیت سے روک دیا اور گاڑی میں بٹھا کر لئے گئے ۔

مزید : صفحہ اول