مودی کا امسال جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں:اقوام متحدہ

مودی کا امسال جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ( آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کا امکان نہیں ہے جبکہ وزیر خارجہ سشما سوراج سلامتی کونسل کے اعلی سطحی سیکشن سے خطاب کریں گی۔یہ بات اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی ایجنڈ ے میں بتائی گئی ہے ۔ایجنڈے کے مطابق سلامتی کونسل کے سالانہ 72 ویں اجلاس کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ بھا ر تی وزیر خارجہ اس سشما سوراج 23 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گی جبکہ انہوں نے گزشتہ سال بھی اجلاس سے خطاب کیا تھا جنرل اسمبلی کے اجلاس کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا جو 25 ستمبر تک جاری رہے گا ،اجلاس کے شرکاء کی نظریں امریکی صدر ٹرمپ پر مرکوز ہوں گی جو پہلی بار جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گے ۔فہرست کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف21 ستمبر کو عالمی رہنماؤں سے خطا ب شیڈول میں شامل ہیں ۔

اقوام متحدہ

مزید : صفحہ اول