روزانہ دریا میں تیر کر کام پر جانے والا شخص

روزانہ دریا میں تیر کر کام پر جانے والا شخص
روزانہ دریا میں تیر کر کام پر جانے والا شخص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میونخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وقت پر دفتر پہنچنے اور روز مرہ کی نقل و حرکت کے لیے لوگ بسوں، ٹرینوں، کار یا موٹرسائیکل وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں لیکن دنیا میں ایک شخص ایسا بھی ہے جسے ٹریفک کی الجھنوں میں پھنسنے کا کوئی شوق نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں بن یامین ڈیوڈ نامی شخص ٹریفک جام اور گاڑیوں کے شور سے اس قدر تنگ ہے کہ اس نے کام پر جانے کے لیے دریائے ایسار کا سہارا لے لیا ہے اور وہ کسی کشتی میں نہیں بلکہ روزانہ دریا میں تیر کر تقریباً دو کلو میٹر کا سفر طے کرتا ہے اور اپنے دفتر پہنچتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بن یامین ڈیوڈ اپنے لیپ ٹاپ، کپڑے اور جوتے ایک واٹر پروف بیگ میں ڈالتے ہیں اور دریا میں چھلانگ لگادیتے ہیں، پھر مزے سے تیرتے ہوئے اپنی ملازمت کے مقام تک پہنچ جاتے ہیں۔ بعض اوقات دریا کے اوپر بنے پل پر موجود لوگ ان کی اس حرکت پر ہنستے بھی ہیں تاہم ڈیوڈ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ کہتے ہیں کہ دریا میں تیر کر جانا ٹریفک جام میں پھنسنے سے بہتر ہے اور اس طرح وہ جلدی اپنے کام پر پہنچ جاتے ہیں اور کافی پرسکون بھی محسوس کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -