برطانیہ کیساتھ اقتصادی اور پالیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے کے خواہشمند ہیں : ایاز صادق

برطانیہ کیساتھ اقتصادی اور پالیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے کے خواہشمند ہیں ...

اسلا م آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں اقتصادی اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز پارلیمینٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملاقات کی ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنی سٹر ٹیجک شر اکت داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں دوست ممالک اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں ۔انہوں نے دوطر فہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت ،اراکین پارلیمینٹ اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔سردار ایاز صادق نے برطانیہ کی پارلیمینٹ اور سی پی اے کی طرف سے پارلیمنٹری ا سسٹنٹ پر وگرام کو بھی سراہا ۔سپیکر نے کہا کہ خطے کی تر قی کا انحصار خطے میں امن وامان کی صورت حال سے منسلک ہے اور پاکستان خطے میں امن واستحکام کے قیام کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے ۔برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے سپیکر کے تاثرات کوسر اہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور تجارتی شراکت دار تصور کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اپنے امدادی منصوبے کے دائرہ کار کو وسعت دے گا اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کوفروغ دے گا۔

سردارایاز صادق

مزید : کراچی صفحہ اول