بلوچستان کے لاپتہ سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان گھر پہنچ گئے

بلوچستان کے لاپتہ سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان گھر پہنچ گئے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان اغواء کے 4 ماہ بعد کوئٹہ میں اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔ عبداللہ جان کو رواں سال 15 مارچ کو وحدت کالونی میں گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔عبداللہ جان کے بیٹے عتیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کے گھر واپس پہنچنے کی تصدیق کی۔عبداللہ جان کے بھائی نصیب اللہ نے کہاکہ ان کی اپنے بھائی سے ’بازیابی‘ سے متعلق تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی مگر وہ پیدل اپنے گھر پہنچے جس کے باعث وہ کافی تھکے ہوئے اور کمزور بھی ہو چکے ہیں۔

عبداللہ جان

مزید : کراچی صفحہ اول