نواز شریف نے بطور وزیراعظم اقامہ پر سفر نہیں کیا، آصف کرمانی

نواز شریف نے بطور وزیراعظم اقامہ پر سفر نہیں کیا، آصف کرمانی

لاہور (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بطور وزیراعظم اقامہ پر سفر نہیں کیا۔ پانامہ پر مشورہ دیا کہ تحقیقات کی ضرورت نہیں لیکن میاں صاحب نہ مانے! وہ کسی عمران خان سے نہیں ڈرتے البتہ پانامہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے زیادتی ہوتی گئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بدھ کو نجی ٹی وی سے اپنی گفتگو میں کہا کہ پانامہ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مشورہ دیا تھا کہ تحقیقات کی ضرورت نہیں لیکن میاں صاحب نہ مانے اور بعد مین مخالفین اور جے آئی ٹی کی جانب سے جو سلوک کیا گیا وہ انتہائی قابل افسوس ہے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے وقت کچھ پرچیاں آئی تھیں معلوم نہیں وہ کہاں سے آئیں اور ان میں کیا لکھا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں شریف خاندان کے ساتھ زیادتی برتی گئی اور یہی وجہ ہے کہ اب اقامے کی بھی باتیں ہورہی ہیں حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف نے بحیثیت وزیراعظم کبھی اقامہ پر سفر ہی نہیں کیا۔ وہ کسی عمران خان سے نہیں ڈرتے بلکہ عوام کے سامنے اپنا احتساب چاہتے ہین لیکن نہایت افسوس ناک امر ہے کہ اس مخلصانہ کوشش کو ذاتی مفادات و سازشوں کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

آصف کرمانی

مزید : کراچی صفحہ اول