ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست مسترد کر دی

ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست مسترد کر دی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی کال کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتالیں روکنا ہائیکورٹ کا کام نہیں ، درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کریں ، جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری ایم طاہر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتالیں روکنا ہائیکورٹ کا کام نہیں ہے درخواست گزار کو داد رسی کے لئے پی ایم ڈی سی سے رجوع کرنا چاہئے۔

مزید : صفحہ آخر