شا نگلہ میں سرکاری ملازمین کا چارکول مسئلہ شدت اختیارکرگیا

شا نگلہ میں سرکاری ملازمین کا چارکول مسئلہ شدت اختیارکرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ میں سرکاری ملازمین کا چارکول مسئلہ شدت اختیار کیا گیا ،تمام سرکاری ملازمین کے کوارڈنیشن کونسل نے 10اگست کو ضلع ناظم اورڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا،سرکاری ملازمین گزشتہ ایک ماہ سے ضلع ناظم اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ سے اپنے جائز مطالبات پیش کرتے رہے ہیں آج تک یقین دہانیوں کے سیوا عملی اقدام نہ ہوسکا مجبورہوکر سرکاری ملازمین اپنے جائز حق کیلئے احتجاج کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل کوارڈنیشن کونسل شانگلہ کے صدر خضرحیات کی سربراہی میں منعقدہ مختلف سرکاری ملازمین کے تنظیموں کے اجلاس سے خطاب میں مقررین نے کیا۔اجلاس میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر گل بہادر،آل درجہ چہارم ملازمین کے صدر محمد یونس ،محکمہ صحت کے چیئرمین کلاس فورعلم شاہ،ایپکا کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال،نائب صدر ایپکا میاں جاوید اقبال،نائب صدر اول ایپکا فداحسین،علی انور،شمشیر خان،مرزاعلی پرنسپل اینڈ جنرل سیکرٹری سینئر سٹاف ایسوسی ایشن شانگلہ سمیت دیگر سرکاری ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع شانگلہ یخ بستہ علاقہ ہے اور سرکاری ملازمین موسم سرما میں ٹھنڈ کی وجہ سے ڈیوٹی کے دوران انگھٹیاں لگا کر فائر ووڈ استعمال کرتے ہیں اور ہر سال ان کو چارکول دیا جاتا ہے تاہم اس سال سرکاری ملازمین کے چارکول کے مد میں فنڈ نہیں دیا گیا جو سرکاری ملازمین کے ساتھ سراسر ظلم ہیں۔مقررین نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے سرکاری ملازمین مسلسل ضلع ناظم اور ڈپٹی کمشنر سے اپنے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ چارکول میں سرکاری ملازمین کا مددکیا جائے لیکن آج تک کوئی شنوائی نہ ہو سکی ہے،تمام سرکاری ملازمین نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنے جائز حق کی حصولی کیلئے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے،مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے تمام سرکاری ملازمین کو 10اگست بروز جمعرات دن گیارہ بجے ضلع ناظم اعلی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے،تمام سرکاری ملازمین احتجاجی دھرنے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔