پانامہ سکینڈل:شخصیات کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر جواب طلب

پانامہ سکینڈل:شخصیات کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاناما سکینڈل میں ملوث 259شخصیات کے خلاف کارروائی کے لئے دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر وفاقی محکموں سے 10اگست تک جواب طلب کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے اس سلسلے میں اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاناما سکینڈل میں پاکستانی 259شخصیات کے نام آئے تھے جن میں صنعتکار، سیاستدان، ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور جج شامل ہیں لیکن ملکی ادارے صرف ایک شخص نواز شریف کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ یکساں کارروائی کی جانی چاہیے ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے 10اگست کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر وفاقی محکموں سے تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔
پانامہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -