شیر گڑھ ،جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا
شیرگڑھ(نامہ نگار)تھانہ لوند خوڑ کے حدود لکئی کلے پرخو میں گھر کی تقسیم کے تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے لوند خوڑ پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ لوند خوڑ کے حدود لکئی کلے پرخو ڈھیرئی میں گھرکی تقسیم کے تنازعے پر سردار الدین ولد باچاء الدین نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی ریحان الدین کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے لوند خوڑ پولیس نے مقتول کے والدباچا ء الدین کی رپورٹ پر ملزم بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی