زرعی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف درخواست 4 ہفتوں میں جواب طلب

زرعی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف درخواست 4 ہفتوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 4 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ڈاکٹر سرور کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زرعی یونیورسٹی میں حال ہی میں بطور وائس چانسلر تعینات کئے گئے ڈاکٹر اقرار پہلے ہی دو مرتبہ اسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں اور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر اقرار دوبارہ اسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نہیں لگ سکتے۔
قائمقام

مزید :

صفحہ آخر -