ریلویز میں 5بڑے افسروں کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست پر جواب طلب

ریلویز میں 5بڑے افسروں کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ریلوے میں 5بڑے افسروں کی تعیناتیوں کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور محکمہ ریلوے سے 4 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ریلوے میں منظور نظر افراد کو بھاری تنخواہوں پر بھرتی کیا گیا ہے اور بھرتیوں میں محکمہ ریلوے نے اخبار اشتہار اور قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا۔

مزید : صفحہ آخر