گومل یو نیور سٹی سٹی کیمپس کو شہر سے باہر کسی دیہات کو منتقل کر نا سازش ہے،آفتاب بلوچ

گومل یو نیور سٹی سٹی کیمپس کو شہر سے باہر کسی دیہات کو منتقل کر نا سازش ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی) گومل یو نیور سٹی سٹی کیمپس کو شہر سے باہر کسی دیہات کو منتقل کر نا سازش ہے جس کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اگر عوامی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور احتجاجی تحریک سمیت عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ان خیا لات کا اظہار ضلع نائب ناظم آفتا ب بلوچ ، پاکستان پیپلز پارٹی ٹانک کے ضلعی صدر سردار ہدایت گنڈاپور ،ڈسٹرکٹ بار ٹانک کے پریس سیکرٹری عدنا ن عزیز ایڈوکیٹ ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ٹانک کے حقوق غصب کر نے کی اجازت نہیں دیں گے یو نیورسٹی سٹی کمپس کا شہر سے باہر تعمیر کرنا ایم پی اے محمود بیٹنی کا ٹانک دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت اور منافقانہ اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفاد ات کی خاطرکیمپس کو شہر سے باہر منتقل کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ممبر صوبائی اسمبلی محمود بیٹنی اس اقدام سے باز نہ ائے تو ان کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک سمیت عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر