جندول ، رحیم آباد میں پانی کی قلت نے سنگینشکل اختیار کرلی

جندول ، رحیم آباد میں پانی کی قلت نے سنگینشکل اختیار کرلی

جندول(نمائندہ پاکستان ) تحصیل ثمرباغ گاوں رحیم آباد میں پانی کی قلت نے سنگین صورت حال اختیار کر لی ، حال ہی میں متاثرہ علاقہ کیلئے ٹیوب ویل تعمیر کیا گیا ہے مگر فاصلہ زیادہ اور پائپ لائن کی تنصیب کا نقشہ بدل دیئے جانے کی وجہ سے پانی علاقہ تک نہیں پہنچ پاتا ، میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سربلند خان ، عمران خان ، دوست رحمان و دیگر کا کہنا تھا کہ گنجان آباد علاقہ رحیم آباد گذشتہ کئی دہائیوں سے پانی کی قلت کا اشکار ہے جس کی وجہ سے مالدار لوگ گاڑیوں میں اور غریب مرد و خواتین دور دراز چشموں سے سروں پر لادھ کر پانی لانے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ سروں پر مسلسل مٹکے لاد کر لانے کی وجہ سے اکثر خواتین گنجے پن کا شکار ہو گئی ہیں مشران کا کہنا تھا کہ تین سال قبل علاقہ کیلئے ٹیوب ویل منظور ہواتھا مگر ایک طرف ٹیوب ویل کو متاثرہ علاقہ سے کافی دور تعمیر کرایا گیا ہے تو دوسری جانب پانی سپلائی کیلئے بچھائے جانے والے مین پائپ لائن کا نقشہ تبدیل کر کے ایسے اونچائی والے سمت پر بچھایا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی متاثرہ علاقہ تک نہیں پہنچ پاتا ، علاقہ کے باسیوں نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے مطالبہ کیا کہ چونکہ یہ علاقہ ان کا حلقہ انتخاب ہے اور انہیں یہاں سے بھاری ووٹ ملتے ہیں اس لئے فوری طور پر مذکورہ کام کے خلاف انکوائری کی جائے اور متاثرہ علاقہ کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر