صوابی ،زبانی تکرار پرایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

صوابی ،زبانی تکرار پرایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

صوابی( بیورورپورٹ)موضع دوبیان میں زبانی تکرار پرایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا جب کہ موضع بٹاکڑہ میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا سید علی سکنہ دوبیان نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد رحیم داد کو مبینہ طور پر حمید نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے ۔ یار حسین پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دیں ہے دریں اثناء موضع بٹاکڑہ میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص مطاہر شاہ جاں بحق ہو گیا #

مزید : پشاورصفحہ آخر