ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان کا دورہ کینٹ سٹیشن

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان کا دورہ کینٹ سٹیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیوروپورٹ)ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو1122کی طرف سے فلڈ الرٹ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان نے ریسکیو1122کینٹ سٹیشن 22کادورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر فلڈکے حوالے سے ریسکیو1122کی طرف سے مہیاکردہ سامان کوچیک کیااورموقع پرموجودذمہ داران کومختلف ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122کے ریسکیورزکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔اس وقت ریسکیو1122ڈیرہ کے پاس فلڈالرٹ کے حوالے سے تین چھوٹی کشتیاں‘دوبڑی کشتیاں‘تیس لائف جیکٹس اوربارشی کوٹ موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122دیگرناگہانی صورتحال کی طرح کسی بھی سیلابی صورتحال میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیگی۔