بٹ خیلہ ،پروٹیکٹر آفس ملاکنڈ کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری

بٹ خیلہ ،پروٹیکٹر آفس ملاکنڈ کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پروٹیکٹرافس مالاکنڈکے ڈویژنل افسراسسٹنٹ ڈائریکٹرصفدرمحمود نے چھہ میں کے کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی دامانہ اوورسیزنے تمام پرانے اورسینئرپروموٹرزکوپیچھے چھوڑکرپہلے پوزیشن حاصیل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈڈویژن کے واحدپروٹیکٹرافس بٹ خیلہ نے بیرونی ملک روزگارکے سلسلے میں جانے والے پروموٹرز کے چھ ماہ کی کارکردگی کے ٹاپ ٹین پروموٹرز کی رپورٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹرصفدرمحمود نے جاری کردی ان کے جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سب سے جونےئرپروموٹرموٹردامانہ اوورسیز نے چھ ماہ میں پہلے پوزیشن حاصیل کرکے 355افراد کوباہرممالک روزگارکے لئے بجھوادیاگیا ہے جبکہ شاہ کارپوریشن منگورہ نے 334 دوسری پوزیشن اورعبیداللہ مین پاوربٹ خیلہ نے 279افراد کوباہرممالک کومحنت مزدوری کیلئے بجھواکرتیسری پوزیشن حاصیل کرلی۔ دریں اثناء پہلے پوزیشن حاصیل کرنے والے دامانہ اوورسیز کے ایم ڈی محمدطاہرخان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سال 2017میں میں نے ریکروٹنگ کالائسنس حاصیل کرکے سال 2017میں اس فرم پرکام شروع کردیاہے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم قریبی دوستوں کے تعاون اوراپنے ٹیم کے دن رات محنت کی وجہ سے ہم نے پہلے پوزیشن حاصیل کی انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک کے ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے ائندہ کیلئے بھی ا پنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاکرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم تمام پروموٹرزبرادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ رزق حلال کے حصول کیلئے محنت کریں اللہ تعالیٰ کسی کامحنت ضائع نہیں کرتاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر