کوہاٹ ،معمولی لڑائی پرنوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

کوہاٹ ،معمولی لڑائی پرنوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کے علاقہ ریلوے کالونی میں معمولی لڑائی پر ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ بنوں روڈ پر واقع علاقہ بہزادی چکر کوٹ سے ملحقہ ریلوے کالونی میں گزشتہ شب مبینہ ملزمان باپ بیٹے محمد نواز اور علی ساکنان استرزئی پایاں نے عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعدمسجد سے گھر جاتے ہوئے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے نوجوان شریف اللہ ولد محب اللہ کوراستے میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال لائی گئی جہاں پولیس تھانہ چھاؤنی نے مقتول کے والد محب اللہ کی مدعیت میں واقعہ ملزم علی اور مقتول کے مابین ہونے والے معمولی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیکر نامزد ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے واردات کے فوراًبعد جائے وقوعہ سے اہم شواہد قبضے میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ قتل کے اس واقعے میں نامزد روپوش ملزمان کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر