ٹی ایم اے اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے ،عمران خان

ٹی ایم اے اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے ،عمران خان

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر ٹی ایم اے ٹھیکیدار کے ایماء پر آپنے اختیارات کے ناجائز استعمال سے باز آجائیں ۔بصور ت دیگر ٹرانسپورٹ یونین پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے ۔ ٹی ایم اے نے بلاجواز رات کی تاریکی میں بس سٹینڈ میں مسافروں کیلئے ٹرانسپورٹ یونین کے اپنے مدد آپ بنائے کئے انتظارگاہوں کو مسمار کرکے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے ۔ ٹی ایم اے کے سرکاری ٹیکس میں کوئی رکاوٹ ڈالی ہے اور نہ سرکاری ٹیکس دینے سے کوئی انکار کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شبقدر ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں اور گاڈی مالکان نے باچہ خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے عمرآن خان ، رحمان سید ، عزیز اللہ ، حیات اللہ ، ریحان ،سید امین اور بصویر سمیت دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے شبقدر نے بس سٹینڈ میں سرکاری ٹیکس کی نیلامی کی ہیں جس تمام ٹرانسپورٹ بخوشی ادا کر رہے ہیں لیکن ٹی ایم اے اور ٹی ایم اے ٹھیکیدار سرکاری ٹیکس کے علاوہ بس سٹینڈ میں غیر ضروری مداخلت کر رہے ہیں جو بس سٹینڈ میں ٹرانسپورٹ یونین اور گاڈی مالکان کو قطعی قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے نے ٹھیکیدار کو صر سرکاری ٹیکس کو بولی میں قانونی شرائط پر نیلام کر رکھی ہیں جس میں بس سٹینڈ میں دیگر امور میں مداخلت کی کوئی اجازت نہیں دی گئی لیکن ٹھیکیدار اور ٹی ایم اے کی ملی بھگت سے سے ٹی ایم اے اہلکار بس سٹینڈ میں غیر ضروری مداخلت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹی ایم اے کو خبرادر کیا کہ وہ بس سٹینڈ میں غیر ضروری مداخلت بند کرکے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال فوری بند کر دیں بصورت دیگر ٹرانسپورٹ یونین اور گاڈی مالکان ٹی ایم اے کے غیر ضروری مداخلت کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے ۔ انہوں نے ٹی ایم اے اور انتطامیہ کو تمام مسائل حل کرنے کیلئے 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ جس کے بعد ٹرانسپورٹ یونین ائندہ کیلئے لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر