ٹی ایم اے اہلکاروں کی غنڈہ گردی ،انتظار گاہ مسمار

ٹی ایم اے اہلکاروں کی غنڈہ گردی ،انتظار گاہ مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر ٹی ایم اے اہلکاروں نے غنڈہ گردی کرکے گندہاب اڈہ میں انتظار گاہ کو مسمار کر دیا بغیر نوٹس کے رات کی تاریکی میں اپنی مدد آپ سے تعمیر ہونے والے انتظار گاہ اور اس میں موجود چارپائیوں کو بھی توڑ دیا ٹی ایم اے صرف ٹیکس وصول کرتے ہیں سہو لیات فراہم نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار شبقدر ٹرانسپورٹ یونین کے عہدید اروں اور ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرہ ٹی ایم اے اہلکاروں کی طرف سے اڈے میں اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ہونے والے انتظار گاہ کی مسماری اور اسمیں توڑ پھوڑ کے خلاف ہوا مقررین میں حاجی قلندر خان ،ملک روح الا مین ،جاوید خان،عمران ڈرائیور،سید امین،ریحان،احسان اللہ اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے اہلکاروں نے گزشتہ رات کی تاریکی میں گندہاب اڈے پر دھاوا بول دیا اور اڈے میں انتظار گاہ کو مسمار کیا جبکہ انتظار گاہ میں پڑے ہوئے چارپائیوں کو بھی توڑ ڈالا انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے نے یہ سب کچھ ٹھیکہ داروں کے کہنے پر کیا ہے جو سراسر غیر قانونی اقدام ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ٹیکس تو وصول کر تا ہے مگر سہو لیات فراہم نہیں کرتے جس کے باعث ٹرانسپو رٹر ز اور مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر انتظار گاہ کو دوبارہ تعمیر نہ کیا گیا اور ہمارے مطالبات ماننے سے انکار کیا گیا تو ہم وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرینگے