عید قربان کی آْمد ،مویشی منڈیوں میں سپرے کا آغاز

عید قربان کی آْمد ،مویشی منڈیوں میں سپرے کا آغاز

پاراچنار (نمائندہ پاکستان ) عید قربان کے آمد کے موقع پر مویشی منڈیوں میں بھی اسپرے اور ویکسینیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ گھروں اور مویشیوں پر بھی اسپرے اور ویکسینیشن کی جارہی ہے پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کرم ایجنسی فضل الہی ملا گوری نے کہا ہے کہ عید قربان کے آمد کے موقع پر مویشی منڈیوں میں اسپرے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ مویشیوں سے مختلف امراض انسانوں اور دیگر مویشیوں کو منتقل نہ ہو اور بیمار جانوروں کا بھی بروقت علاج ہوسکے ڈاکٹر فضل الہی ملا گوری کا کہنا تھا کہ جی او سی 7 ڈویڑن میجر جنرل حسن اظہر حیات کے ہدایت پر کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں گھروں پر اسپرے اور جانوروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور فاٹا سیکریٹریٹ کے تعاون سے بیمار جانوروں کا علاج اور سپرے کا کام کیا جارہا ہے ڈاکٹر فضل الہی ملا گوری کا کہنا تھا کہ اپر کرم ایجنسی کے علاقے بوشہرہ کے تین دیہات جو زاک کلے، ڈنڈر کلے اور عزیزی کلے میں 475 جانوروں کی ویکسینیشن کے علاوہ مفت ادویات بھی دی گئی تقریبا پانچ سو جانوروں پر اسپرے کیا گیا اور 103 گھروں میں جانوروں کے شیڈز پر بھی سپرے کئے گئے جبکہ 127 گھروں میں جانوروں سے انسانوں مختلف امراض منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظر بھی اسپرے کیا گیا ڈاکٹر فضل الہی کا کہنا تھا کہ کہ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں اسپرے اور ویکسینیشن اور جانوروں کے علاج کا کام جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر