زکو ٰۃ بجٹ برائے سال 2017-18 کی منظوری

زکو ٰۃ بجٹ برائے سال 2017-18 کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبرپختونخوا زکوٰۃ کونسل کا ایک اجلاس بدھ کے روز کونسل کے چےئرمین سابقہ چیف جسٹس غلام محی الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کونسل نے گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی تو ثیق اور فیصلوں کا جائزہ لینے کے علاوہ ذکوۃ بجٹ برائے سال 2017-18 کی منظوری بھی دی۔ بجٹ کے خدو خال کی مطابق تعلیمی وظائف کی مدات کے لئے 138.400 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اور 55.360 ملین روپے اضلاع میں مستحقین زکوۃ کے علاج معالجے کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ 4152 غیر شادی شدہ مستحقین ذکوۃ اور بیوا گان کیلئے کُل 83.040 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جو 20 ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کئے جائیں گے۔مزید برآں صوبائی سطح کے ہسپتالوں میں مستحق زکوۃ مریضوں کیلئے 69.000 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔اجلاس میں زکوۃ مستحقین کے مالی امور پر غور و خوض کیا گیا اور کونسل نے زکوۃ کمیٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے لئے فنڈ کے اجراء کی بھی منظوری دی۔