ڈیرہ ،دیرینہ عداوت پر فائرنگ ایک شخص زخمی

ڈیرہ ،دیرینہ عداوت پر فائرنگ ایک شخص زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)قتل مقاتلے کی دشمنی کاشاخسانہ‘وانڈہ شہبازی میں چارمخالفین نے مامابھانجاپرفائرنگ کردی۔بھانجاگولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب میں وانڈہ شہبازی کے رہائشی قاسم ولدغلام قادرنے324/34PPCکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اورمیرابھانجااحتشام اللہ ولدحزب اللہ جارہے تھے کہ کامران‘فریداللہ‘ہدایت اللہ اورعبدالحلیم سکنائے وانڈہ شہبازی نے ہم پرفائرنگ کردی۔جس سے گولیاں لگنے سے میرابھانجااحتشام اللہ زخمی ہوگیاجبکہ میں بچ گیا۔ہماری آپس میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر