چارسدہ ،چوری کے ملزمان24گھنٹے کے اندر ڈرامائی انداز میں گرفتار

چارسدہ ،چوری کے ملزمان24گھنٹے کے اندر ڈرامائی انداز میں گرفتار

چارسدہ (بیورورپورٹ)سٹی پولیس کی بڑی کاروائی ۔پولیس سیکرٹریٹ کے سامنے گھر میں چوری کے ملزمان24گھنٹے کے اندر ڈرامائی انداز میں گرفتار۔50تولے سونااور چوری شدہ اسلحہ برآمد ۔ملزم کا اقرار جرم ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس سیکرٹریٹ کے سامنے محمدابراہیم ولد محمد عمر کے گھر نامعلوم چوروں نے جھاڑو پھیر کر 50تولے سونا ،تین پستول اور دیگر قیمتی سامان اٹھا کر لے گئے ۔ سٹی تھانہ چارسدہ کے ایس ایچ او ولائت خان اور دیگر پولیس ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار کے مطابق تفتیش کرتے ہوئے تین کم عمر ملزمان عبد اللہ ولد آدم خان ، کاشف ولد ایوب اور عرفان ولد آدم خان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 50تولے سونا ، پستول اور دیگر سامان برآمد کر دیا ۔ سٹی تھانہ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کم عمر ملزم عبد اللہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابراہیم کے گھر کام کاج کرتے تھے اور وقوعہ کی رات موقع پاکر انہوں نے یہ قدم اٹھایاجبکہ دیگر ملزمان نے جرم سے انکار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر