کاٹلنگ کے عوام واپڈا کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

کاٹلنگ کے عوام واپڈا کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )واپڈا کے کرتوتوں سے عوام تنگ سڑکوں پر نکل ائے۔ کاٹلنگ مردان مین سڑک بند بجلی بند بجلی منٹوں میں بل ہزاروں میں۔ عوام واپڈا آفس کو ایک کلو میٹر پیدل مارچ ۔واپڈا آفس میں کوئی افسر موجود نہیں تھا عوام نے واپڈا کے حلاف نعرہ بازی کی افس کے سامنے دھرنا دیا۔کاٹلنگ میں بجلی کی ناراوا لوڈشڈنگ بلندے کے عوام نے کاٹلنگ مردان میں سڑک بند کرکے واپڈا کیحلاف احتجاج کیا ۔احتجاج کے ریلی سے شرکاء نے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کاٹلنگ نیو فیڈرپر اضافی بوجھ ڈال کر برداشت نہیں کرسکتا ۔بجلی کی وولٹیج نہ ہونے کی برابر ہے۔معمولی سے ہٹ کر لوڈشڈنگ جاری ہے۔انھوں نے ظلمانہ سلوک اپنا رکھا ہے۔رات 10بجے سے صبح 8بجے تک بجلی بند ہوجاتی ہے۔لیکن ٹھیک کرنے کے لئے واپڈاافس میں کوئی بندہ موجود نہیں ہوتا واپڈا یس ڈی او اپنے بچوں کے ہمراہ مردان میں رہتے ہیں ۔علاقے کی بچوں کی پروا نہیں ۔عوام ساری رات گرمی اور مچھروں سے تنگ زندگی گزارہی ہے۔۔انھوں کہا کہ روزانہ منٹوں کے حساب سے ہزاروں کے بجلی بل نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔دن میں بجلی میں کام کرنے کے لئے پرمٹ اور رات کو بجلی نہ ہونے سے عوام ذہنی مریض بن چکی ہے۔انھوں نے پیسکوں چیف سے کاٹلنگ واپڈا اہلکاروں بدل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر