ڈیرہ اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش ،موسم خوشگوار

ڈیرہ اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش ،موسم خوشگوار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گرمی اور حبس کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافاتی علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش، امامیہ گیٹ،فقیرنی گیٹ،کمشنری بازار ،مسلم بازار،توپانوالہ بازارسمیت دیگر علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے علاقہ دریا کا منظر پیش کرنے لگا ،مختلف مقامات پر بارشی پانی گھروں میں داخل ،بجلی کا نظام درہم برہم ،معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید گرمی اور حبس کے بعد اچانک صبح سویرے گہرے بادل چھانے کے بعد موسلادھار بارش ہوئی بارش سے کمشنری بازار،مسلم بازار،امامیہ گیٹ،فقیرنی گیٹ،لغاری گیٹ اور توپانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اور علاقہ دریا کا منظر پیش کررہا تھا بعض علاقوں نے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے لوگوں کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑا بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا بجلی کے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے کئی گھنٹے بجلی غائب رہی بارش کے بعد معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر