راولپنڈی،اسلحہ و منشیات رکھنے والوں کیخلاف پولیس کی کاروائیاں6ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ و منشیات رکھنے والوں کیخلاف پولیس کی کاروائیاں6ملزمان ...

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اوقمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے1360گرام چرس،03عددپستول 30بورمعہ14روند برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بابر سے 1360 گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے خرم سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 01عدد پستول 30بور معہ04روند، تھانہ جاتلی پولیس نے مقصود سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند، جبکہ قمار بازوں کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے تھانہ صدر واہ پولیس نے 02ملزمان کہ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ20ہزار روپے اور11عدد موبائل فون برآمد کرلیے،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ لوسر شرفو کے مقام پر چند اشخاص بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان منصوراور چن زیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ20ہزار روپے اور11عدد موبائل فون برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر