راولپنڈی،محکمانہ غفلت،ناقص تفتیش پر7ایس آئی،16ملازمین کی تنزلی

راولپنڈی،محکمانہ غفلت،ناقص تفتیش پر7ایس آئی،16ملازمین کی تنزلی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے محکمانہ غفلت کرنے اور ناقص تفتیش کرنے پر 7سب انسپکٹروں سمیت 16ملازمین کی تنزلی سمیت ایک سے دو سال کی سروس ضبط کر دی، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے سب انسپکٹر خالد محمودتنخواہ میں دو درجے تنزلی ،سب انسپکٹر افسر6ماہ کی سروس ضبط،سب انسپکٹر عنایت علی تنخواہ میں دو درجے تنزلی،سب انسپکٹر افضال احمد6ماہ کی سروس ضبط،سب انسپکٹر غضنفر عباس دو سال سروس ضبط اورسب انسپکٹر جمیل حسین کی دو سال کی سروس ضبط کر دی،اے ایس آئی ممتاز حسین دو درجہ تنخواہ میں تنزلی،اے ایس آئی زکاء احمد 6ماہ کی سروس ضبطگی، ایس آئی فیض حسین دو سال سروس ضبطگی،کانسٹیبل رافیل زاھد ایک سال سروس ضبطگی،کانسٹیبل جاوید اقبال ایک سال سروس ضبطگی،کانسٹیبل وقار احمد تنخواہ میں دو درجہ تنزلی،کانسٹیبل امتیاز احمد دو درجے تنخواہ میں تنزلی،کانسٹیبل محمد شفیق دو درجے تنخواہ میں تنزلی،کلرک کامران اقبال دو سال سروس ضبطگی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر