پی پی اے ایف کے زیر اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام

پی پی اے ایف کے زیر اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر) پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) کا پانچواں سمر انٹرن شپ پروگرام 2017 اختتام پذیر ہوگیا۔ اس دس روزہ طویل پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ طالب علموں کو پاکستان میں ترقیاتی کام کے حوالے سے آگہی دی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ بھی کرایا جائے۔ رواں سال سمر انٹرن شپ پروگرام میں مجموعی طور پر 20 طالب علم منتخب ہوئے جن میں 11 طالبات اور 9 طلباء موجود تھے۔ ان طالب علموں کا ملک کے مختلف علاقوں اور قوموں سے تعلق تھا اور وہ سکھر، تھرپارکر، کراچی، لاہور، ہری پور اور اسلام آباد جیسے شہروں سے تعلق رکھتے تھے ۔ مختلف پس منظر کے حامل طالب علموں کے انتخاب کی وجہ یہ تھی کہ سیکھنے کے جامع کلچر کو فروغ دیا جائے۔ آئی بی اے سکھر کی طالبہ نمرتا لیکھوانی نے بتایا، "سکھر سے اتنا دور آنا اور مختلف پس منظر کے حامل نوجوانوں سے ملنا میرے لئے بذات خود ایک بہت بڑا موقع ہے۔ ہم مل جل کر ساتھ رہے اور انتہائی نچلی سطح پر جا کر ترقی کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔ "اس پروگرام میں سوات کا دورہ بھی شامل تھا تاکہ طالب علموں کو پی پی اے ایف کے مختلف پروجیکٹس کے ذریعے اسکے آپریشنز اور بنیادی کاموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جاسکیں ۔ دی میلینیم یونیورسٹی کالج اسلام آباد کی طالبہ ذویا وحید نے بتایا، "سوات میں خواتین کی مقامی تنظیموں سے ملاقات اور ترقی کے لئے انہیں اپنے فیصلے کرتے ہوئے دیکھنا انتہائی دلچسپی کا باعث تھا۔"