آصف زرداری کی 62ویں سالگرہ ‘ کیک کاٹے گئے ‘درازی عمر کی دعائیں

آصف زرداری کی 62ویں سالگرہ ‘ کیک کاٹے گئے ‘درازی عمر کی دعائیں

ملتان ( نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی 62ویں سالگرہ کے سلسلے میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکریٹری ایم سلیم (بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

راجہ کے زیراہتمام ملتان پر یس کلب میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی اور اس موقع پرایک زرادری سب سے یاری، ایک زرداری سب پہ بھاری،اگلی باری پھر زرداری کے نعرے جیالوں نے لگائے سالگرہ کے موقع پر پارٹی رہنما ملک ابو بکر اعوان، رئیس قریشی، بیگم بی اے جگر، مشتاق انصاری، اکبر عاربی، حاجی اللہ بخش بھٹہ، ظفر بھٹہ، احمد کامران مگسی، ملک حمید لابر، ضیاء انصاری، میڈم راضیہ رفیق، ممتاز نعیم، ایوب انصاری، رمضان کھرل، اظہار کاظمی، اسلم بھٹہ، ارشد خان چغتائی، رانا اقبال، محی الدین انصاری، سلمان انصاری، شبانہ گل، بشیر بھٹی، عامر عاربی، عرفان انصاری، عمران سمر ا سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری ایم سلیم راجہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نہائیت زیرک اور دور اندیش سیاستدان ہیں جس کی وجہ سے مخالفین بھی ان کی فہم وفراست اور قائدانہ صلاحیتوں کے معترف اور ان کی مفاہمانہ سیاسی پایسی کے گن گانے پر مجبور ہیں۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی ضلع و سٹی کے زیراہتمام سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 62 ویں سالگرہ کا کیک بھٹو چوک کاٹا گیا جس کے مہمان خصوصی بابو نفیس انصاری، ڈاکٹر جاوید صدیقی، اے ڈی بلوچ، راؤ ساجد علی، چوہدری محمد یٰسین تھے۔ جبکہ اس سالگرہ کی تقریب کی صدارت سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر نے کی اور اس کے میزبان ملک افتخار احمد اور خواجہ عمران بھٹو اور رمضان کمبوہ تھے۔ اس کے علاوہ ملک ابوبکر اعوان، طارق شاد، رئیس الدین قریشی، وحید الحسن بھٹہ، عمران جاوید سمرا، نذیر کاٹھیا، ظفر اعوان، حاجی امین ساجد، عبدالرؤف لودھی، استاد سلیم بھٹہ، ملک اللہ بخش بھٹہ، ملک ظفر بھٹہ، عالمگیر گیلانی، محمد سلیم ، مون ارشد، رانا اکبر، ملک اختر، فرحان اللہ خان، راضیہ رفیق، شبانہ گل بھی شریک تھے۔ اس موقع پر مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اس ملک کے منجھے ہوئے اور دانشور سیاستدان ہیں مخالفین بھی جن کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں اس ملک کو اگر موجودہ سنگین بحران سے کوئی نکال سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف آصف علی زرداری ہیں ۔ اس موقع پر ایک زرداری سب سے یاری ، ایک زرداری سب پہ بھاری، اگلی باری پھر زرداری کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔تقریب کے اختتام پر آصف علی زرداری کی صحتیابی اور درازی عمر کی دعا کی گیی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر