چکن پاکس کے 4 ‘ سینڈ فلائی کے کاٹنے کی مریضہ سول ہسپتال میں داخل

چکن پاکس کے 4 ‘ سینڈ فلائی کے کاٹنے کی مریضہ سول ہسپتال میں داخل

ملتان( وقائع نگار ) چکن پاکس کے مرض میں مبتلا 4 مریض ‘ ایک سینڈ فلائی مکھی کے کاٹنے اور 1 خسرہ میں مبتلا مریض کو مختلف (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

ہسپتال میں لایا گیا ہے ۔ سول ہسپتال میں 13سالہ مشال دختر مجاہد رہائشی چوک کمہارانوالا کو سینڈ فلائی مکھی کے کاٹنے سے علاج کیلئے لایا گیا ہے ۔ چلڈرن کمپلیکس میں تحصیل کوٹ ادو کی رہائشی حمیرا دختر عبدالغفور کو علاج کیلئے لایا گیا جبکہ چلڈرن کمپلیکس میں چکن پاکس کے 4 مریض لائے گئے ہیں ۔ نیو ملتان کے رہائشی 11 سالہ راحیل اور 7 سالہ احمد ولد سمیع اﷲ کو ‘ جلیل آباد ڈوگر ہاؤس ملتان کی رہائشی 4 ماہ ماہین کو اور ڈبل پھاٹک چاہ ٹھلے والا کے رہائشی 11 سالہ اویس ولد ریاض کو لایا گیا جہاں ان کو بھرپور طبی امداد دی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر