حکومت سپیشل افراد کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، نشاط ڈاہا

حکومت سپیشل افراد کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، نشاط ڈاہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت پنجاب اور ممبر صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ سوسائٹی کو مثالی اور پائیدار بنانے کے لئے ضروری ہے کہ سپیشل افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے ٹھوس اقدامات کریں وہ گزشتہ روز انرویل انٹرنیشنل کلب کے زیراہتمام (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )بلدیہ ہال میں نابیناؤں کو الیکٹرک قرآن پاک، سفید چھڑیاں اور معذوروں میں ٹرائی سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر انرویل انٹر نیشنل کلب کی صدر لیڈی ڈاکٹر عابدہ ظفر، ڈاکٹر یوسف سمرا،پروفیسر شیخ محمدیوسف، امتیاز علی اسد، فرخ خان ڈاہا ،میڈم فرحت ناز،سمیت نابیناؤں ،معذوروں اور سپیشل افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔نشاط احمد خان ڈاہا نے مزید کہاکہ پنجاب سپیشل افراد کی بحالی انہیں ہنر مند بنانے کے لئے کروڑوں روپے کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے اس سلسلے میں سماجی تنظیموں کی کارکردگی بھی لائق تعریف ہے ڈاکٹر یوسف سمرا نے نابینا افراد میں قرآن پاک کے تحفے تقسیم کرنا دینا وآخرت کی کامیابی قرار دیا انرویل انٹرنیشنل کلب کی صدر لیڈی ڈاکٹر عابدہ ظفر نے کہا ہے کہ انرویل کلب نے اپنے قیام سے اب تک صرف ایک سال میں اللہ کی رصا کی خاطر سینکڑوں سپیشل افراد کی بحالی پر کام کیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے نابیناؤں محمداختر، محمدسیف اللہ، محمداکرام، اللہ دتہ، غلام رسول، منیر احمد، نوید احمد، یوسف فیاض احمد، حافظ نذیر احمد میں الیکٹرک قرآن پاک ،اکرم ،اختر، غلام رسول، اویس احمد، اکمل،غلام حسین، غلام ربانی ،محسن ،اللہ بخش میں سفید چھڑیاں ،محمدمشتاق ،اکرام اور محمداختر میں ٹرائی سائیکلیں تقسیم کیں۔
نشاط احمد