جمہوریت پر شب خون مارنے والی قوتوں کو موقع نہیں دینا چاہیے‘ یوسف رضا

جمہوریت پر شب خون مارنے والی قوتوں کو موقع نہیں دینا چاہیے‘ یوسف رضا

جام پور(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز یوتھ سیکٹریٹ جام پور میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

میں مزید چہرے مزید بھی بے نقاب ہونگے پانامہ لیکس پرقوم کی نظریں مرکوز ہیں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس کو پاکستان پیپلز پارٹی صدق دل سے قبول کرے گی ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے پیپلز پارٹی نے ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دیں ہم نے کبھی بھی کسی سے ٹکراؤ نہیں کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے مگراداروں اور عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہمارے لیڈروں نے ہمیشہ وطیرہ بنایاانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی حامی ہے اور ہم اب بھی پانامہ لیکس پر عدالت سے جو بھی فیصلہ آئیگا اس کو من وعن قبول کریں گے تاہم ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ جمہوریت کی گاڑی کو چلنا چاہیے جمہوریت مضبوط ہو تاکہ اُن قوتوں کو موقع ہی نہ ملے جنہوں نے عوامی مینڈیٹ پر ہمیشہ شب خون مارا۔ہماری خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کرے اب ملک اس بات کا متحمل نہیں کہ کوئی بھی آئے اور عوامی مینڈیٹ کو آٹھاباہر کرے پانامہ لیکس کے معاملے پر جتنا کیچڑ اُچھالا گیا یا اب اُچھالا جا رہا ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم سب کو جلد بازی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زداری شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترم بے نظیر بھٹو کے وژن پر چل کر پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوطی کی جانب لے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جو لوگ پاکستان پیپلز پارٹی سے جارہے ہیں وہ تاریخ کو یاد رکھیں جس کسی نے بھی پارٹی چھوڑی اُن کا کیا حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی احسان فراموش جماعت نہیں اُس نے ہمیشہ ہر کسی سے برابری کی بنیاد پر پرتاؤ کیا ہے اور خصوصی طور پر تاریخ گواہ ہے کہ جتنی اہمیت پاکستان پیپلز پارٹی نے جنوبی کے سرائیکی خطے کو دی اتنی اہمیت کسی جماعت نے بھی نہیں دی وزیر اعظم پاکستان صدر پاکستان سمیت دیگر وفاقی وصوبائی وزراء کو پاکستان پیپلز پارٹی نے سرائیکی خطے سے منتخب کر کے ثابت کیا کہ وہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی خوشحالی اور یہاں کے منتخب ممبران کو اُن کے حق تلفی کی متحمل نہیں انہوں نے ورکروں اور پارٹی عہدیداروں کو کہا کہ وہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں پریشان نہ ہوں انشاء اللہ وفاق سمیت دیگر صوبوں میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی ہمارے مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں اُن کو منہ کی کھانی پڑے گی دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راجن پور کے ضلعی صدر سردار وقاص نوید خان گورچانی ضلعی جنرل سیکرٹری مرزا طارق ضیاء مغل سمیت ووکلاء کی کثیر تعداد نے کچہری کے سامنے اُن کا بھرپور استقبال کیا بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز یوتھ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ملک سبطین سرور کے والد کے انتقال پر اُن سے اظہار تعزیت بھی کیا اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ شازیہ عابد سابق ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک احسان عمران آرئیں ملک عابد حسین آرائیں میاں نور الہیٰ سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر