ڈاکٹر محمودکے قتل پر ڈاکٹرز تنظیموں کا شدید رد عمل ‘ خدمات کو خراج تحسین

ڈاکٹر محمودکے قتل پر ڈاکٹرز تنظیموں کا شدید رد عمل ‘ خدمات کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) فیصل آباد میں ڈاکٹر محمود علیم کے قتل پر ڈاکٹرز تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دینے اور ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
مطالبہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں یونائیٹڈ ڈاکٹر فرنٹ ملتان کا اجلاس ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی زیر صدارت گزشتہ روزہوا جس میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد شعبہ گائنی کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمود علیم کے بیہمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور ایک قرار داد منظور کی گئی یودی ایف کے عہدیداروں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مقتول کے قاتلوں کو بغیر کسی تاخیر کے گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ملک بھر میں دہشت گردی کی لہر کے خاتمے کیلئے جدید سائینٹیفک ٹیکنالوجی کا قابل عمل استعمال کیا جائے۔ اجلاس میں ڈاکٹر ذوالفقر نین حیدر،ڈاکٹر عمران رفیق،ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹر محبوب قادر،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر امجد خان چانڈیو،ڈاکٹر طیب،ڈاکٹر نوید بزدار،عمران مزاری،داکٹر بلال سعید،ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ،ڈاکٹر نوید بزدار،ڈاکٹر ذیشان،ڈاکٹر خضر صدیقی اور دیگر نے شرکت کی ہے۔دریں اثناء پائینئر یونٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمود علیم سابق ہیڈ آف گائنی وارڈ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے قتل کی پرزور مذمت کی گئی اور شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں شریک پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ،پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی،ڈاکٹر نجم جمشید،ڈاکٹر طارق شیخ،ڈاکٹر سہیل ارشد،ڈاکٹر اسلم یوسف،ڈاکٹر اعجاز حسین،ڈاکٹر نصرت بزدار،ڈاکٹر عبدالمنان،ڈاکٹر ساجد امامی،ڈاکٹر طارق حمید،ڈاکٹر راشد راؤ،ڈاکٹر توفیق راؤ،ڈاکٹر زاہد،ڈاکٹر ساجد اختر،ڈاکٹر سلطان کھر،ڈاکٹر رانا فرخ،ڈاکٹر وہاب،ڈاکٹر مطیع اللہ،ڈاکٹر مرزا وسیم،ڈاکٹر رانا مبارک،ڈاکٹر اکرام،ڈاکٹر سرفراز،ڈاکٹر سلمان ظفر،ڈاکٹر الطاف،ڈاکٹر انوار،ڈاکٹر رانا کلیم،ڈاکٹر سکندر،ڈاکٹر فرمان میرانی،ڈاکٹر ذیشان،ڈاکٹر آصف،ڈاکٹر ذوالفقار چن،ڈاکٹر عثمان،ڈاکٹر اویس ودیگرنے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو فوراً گوفتار کیا جائے اور عبرتناک سزا دی جائے۔ڈاکٹرز کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے شرکاء نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمود علیم صحت کے شعبہ کی معروف شخصیت تھے جنہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کردی۔مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔