ملتان میں سپیشل طلبہ کیلئے ڈگری کالج قائم کیا جائے،پوزیشن ہولڈرز

ملتان میں سپیشل طلبہ کیلئے ڈگری کالج قائم کیا جائے،پوزیشن ہولڈرز

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈملتان کے تحت میٹرک کے امتحانات 2017کے پوزیشن ہولڈرز گونگے بہرے طلباوطالبات نے ملتان میں فوری طور پر سپیشل طلباوطالبات کاڈگری کالج (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

قائم کرکے انٹر میڈیٹ کے داخلے شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہو ئے آگے چل کر اعلی ٰ تعلیم حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیاہے ۔ اشاروں کی زبان میں سپیشل طالبات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ رومیسہ مقبول نے کہا ہے کہ اس نے بھرپور محنت کی تھی ۔ اللہ تعالی ٰ نے صلہ دے دیاہے ۔ آج اول پوزیشن حاصل کی ہے تو خوشی کی انتہا ہو گئی ہے ۔ اس کی کامیابی والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔ رومیسہ نے مطالبہ کیا کہ ملتان میں سپیشل طلباوطالبات کا کالج جلد از جلد بنایاجائے تاکہ وہ اپنے ہی شہر میں آگے اعلی ٰ تعلیم حاصل کرسکے ۔ سپیشل طالبات میں سیکنڈ پوزیشن لینے والی طالبہ خدیجہ بی بی نے کہا ہے کہ اساتذہ نے بھرپور تیاری کرائی ۔ اب نمایاں پوزیشن بھی مل گئی ہے مگر پریشانی ہے کہ ملتان میں تاحال سپیشل طلبا وطالبات کے لئے کالج نہیں بن سکا ۔ سپیشل طلباوطالبات کو اعلی ٰ تعلیم کے لئے بہاولپور یا لاہور جاناپڑتا ہے۔ سپیشل طالبات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ماریہ بی بی نے کہا ہے کہ اس نے بھرپور محنت کی اور دعائیں کیں۔ یقین تھا کہ اللہ تعالی ٰمحنت کا صلہ ضرور دے گا ۔ گونگے بہرے طلبا میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے محمد رضا عباس نے بتایا کہ اس کے والد ضیغم عباس وفات پا چکے ہیں ۔ ماں اس سے بے پناہ پیار کرتی ہے۔اس نے دلجمعی سے پڑھائی کی ۔ ماں اس کے لئے دعائیں مانگتی تھی اور روتی تھی ۔ اللہ تعالی ٰ نے دعائیں سن لیں اور اسے کامیابی سے ہمکنا ر کیا ہے۔ دوسری پوزیشن لینے والے شہراز احمد نے کہا کہ ملتان میں فوری طور پر سپیشل طلبہ کے لئے کالج قائم کیاجائے تاکہ وہ اپنے شہر میں ہی اعلی ٰ تعلیم حاصل کرسکے ۔ طلبا میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد شکیل نے کہا کہ اساتذہ نے بہت اچھی طرح پڑھایا ہے جس پر وہ ان کا ممنون ہے ۔ محمد شکیل نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملتان میں ہی سپیشل طلباکا لج قائم کیاجائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر