ایک ہی اسائمنٹ پر کام کرنیوالے آڈیٹرز کے آگے ڈی اے او بے بس

ایک ہی اسائمنٹ پر کام کرنیوالے آڈیٹرز کے آگے ڈی اے او بے بس

ملتان( نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسر ملتان طویل عرصہ سے ایک ہی اسائمنٹ پر کام کرنیوالے آڈیٹرز کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئے ہیں ‘ اور ان سے بھاری بجٹ رکھنے والے محکموں کا چارج واپس نہیں لے سکے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے محکمہ بلڈنگ ملتان ہائی وے ‘ ویری گیشن ‘ ہیلتھ اور (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ایجوکیشن کے ڈیپارٹمنٹ بھاری بجٹ کے حامل ہیں ‘ جبکہ نشتر ہسپتال ‘ ملتان انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی ‘ ایم ڈی اے ‘ واسا کا بجٹ بھی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے آڈیٹرز کیلئے دلچسپی کا باعث ہے ۔ ان محکموں کے حصول کیلئے آڈیٹرز کے درمیان لڑائی جاری رہتی ہے لیکن گزشتہ طویل عرصہ سے ان محکموں کی ذمہ داری سر انجام دینے والے آڈیٹرز کے سامنے نہ صرف آڈیٹرز بے بس ہیں بلکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسران بھی ان آڈیٹرز مکو چھیڑنا گوارا نہیں کرتے ۔ بتایا گیا ہے اکاؤنٹ جنرل پنجاب کی جانب سے ہرسال ایک مراسلہ روانہ کیا جاتا ہے کہ تین سال سے ایک ہی اسائمنٹ پر کام کرنیوالے آڈیٹرز کو فوری طور پر ٹرانسفر کردای جائے لیکن ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں اس لیٹر کو ردی کاٹکڑا سمجھ کر دفن کردیا جاتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر