ملازمین کی برطرفی ،پیمرا کا جاگ ٹی وی کو نوٹس،جواب طلب

ملازمین کی برطرفی ،پیمرا کا جاگ ٹی وی کو نوٹس،جواب طلب

اسلام آباد (پ ر) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی چینل ’’جاگ‘‘ ٹی وی کو ملازمین کی مبینہ جبراً اور خلاف معاہدہ برطرفیوں پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کرلیا ہے ۔اتھارٹی نے مذکورہ ٹی وی چینل کے سینئر پروڈیوسر نعیم طاہر کی طرف سے دائر شکایت کے بعد ٹی وی چینل انتظامیہ سے موقف طلب کیا ہے ۔شکایت گذار کے مطابق جاگ ٹی وی نے ان سمیت دیگر کئی ملازمین کو ملازمت سے جبراً برطرف کیا ہے جو کہ سراسر غیرقانونی اقدام ہے ۔مزید برآں جاگ ٹی وی انتظامیہ اب ان برطرفیوں کو استعفیٰ کا نام دے رہی ہے جس سے صحافیوں کے بنیادی حقوق پر زد پڑتی ہے ۔شکایت گذار کی درخواست پر پیمرا نے جاگ ٹی وی انتظامیہ کو سات روز کے اندریعنی 2اگست تک اپنا موقف جمع کروانے کی ہدایت کی ہے نیز چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی اسی تاریخ کو دوپہر 2بجے شنوائی کیلئے طلب کیا ہے ۔عدم پیروی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر