پنچایت کے ذریعے زیادتی کا فیصلہ دینے والے 4 مرکزی ملزموں سمیت 16 گرفتار

پنچایت کے ذریعے زیادتی کا فیصلہ دینے والے 4 مرکزی ملزموں سمیت 16 گرفتار
پنچایت کے ذریعے زیادتی کا فیصلہ دینے والے 4 مرکزی ملزموں سمیت 16 گرفتار

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے زیادتی کیس کے 4 مرکزی ملزموں سمیت 16 ملزموں کو گرفتار کر لیا،ملزموں میں سعید پٹواری ،اللہ بخش ،عمر وڈا اور حق نواز شامل ہیں،ملزموں نے خاتون سے زیادتی پرملزم کی بہن سے زیادتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا،تھانہ مظفرآباد کی پولیس نے زیادتی کرنے والے ملزم اشفاق کو بھی گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق بستی راجہ رام میں چند دن قبل ملزم عمر وڈا نے 13 سالہ لڑکی شمیم کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مذکورہ لڑکی کے لواحقین نے کہا کہ وہ بدلہ لیں گے اس پر شمیم اور عمر وڈا کے عزیزوں کے درمیان اس معاملہ پر پنچایت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی کا بدلہ زیادتی ہی ہو گا پنچایت کے فیصلہ کی روشنی میں ملزم عمر وڈا کے لواحقین نے 16 سالہ عذرا کو شمیم بی بی کے رشتے داروں کے حوالے کردیاتھا۔

معلوم ہوا ہے کہ شمیم بی بی کے بھائی محمد اشفاق نے عذرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن بعد میں دونوں فریقین نے پنچایت کے فیصلہ کے برعکس وومن پولیس سنٹر میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے اعلیٰ پولیس افسران نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا مظفر آباد پولیس نے رات گئے آپریشن کر کے آمنہ بی بی اور امین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مزید : ملتان