کراچی، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن،51 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن،51 مشتبہ افراد گرفتار
کراچی، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن،51 مشتبہ افراد گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔سرچ آپریشن موسیٰ کالونی، عابد آباد اور بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 51 مشتبہ افراد کو گرفتار حراست میں لے لیا ۔موسی کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران گھرگھرتلاشی لی گئی اور 20 مشکوک افرادکو گرفتار کر لیا۔ایس پی گلبرگ کا کہنا تھازیرحراست افرادسے تفتیش جاری ہے۔عابد آباد اور بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں سرچ آپریشن کے دوران 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ایس پی بلدیہ آصف زراق کے مطابق سرچ آپریشن جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا۔گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مزید : کراچی