اسرائیل نے قطری نشریاتی ادارے پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کر دیا

اسرائیل نے قطری نشریاتی ادارے پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کر دیا
اسرائیل نے قطری نشریاتی ادارے پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کر دیا

  

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیل نے قطری نشریاتی ادارے پر یروشلم میں تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کر دیا ۔

”بی بی سی “ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ ٹی وی“ پر یروشلم میں تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسرائیل میں موجود دفتر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نے قطری نشریاتی ادارے پر یروشلم کے مقدس مقام حرم الشریف یا ٹیمپل ماو¿نٹ میں تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔” اگر الجزیرہ کو اسرائیل سے باہر نکالنے کے لیے کسی قانون سازی کی ضرورت پڑی تو اس پر کام کریں گے“۔

فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا میں نے کئی بار قانون نافذ کرنے والے اداروں سے الجزیرہ کے دفتر کو یروشلم میں بند کرنے کی درخواست کی ہے لیکن اس میں کوئی قانونی رکاوٹیں ہیں تو میں الجزیرہ کو اسرائیل سے نکالنے کے لیے ضروری قانون سازی کروں گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اس سے قبل بھی کئی مرتبہ الجزیرہ پر اسرائیل اور فلسطین کے تنازع پر متعصب کوریج کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

قطر میں جاری حالیہ بحران کے باعث سعودی عرب پہلے ہی الجزیرہ کے دفاتر بند کر کے نشریاتی لائسنس ختم کر چکا ہے جس کی وجہ اس یہ ہے کہ الجزیرہ شدت پسندوں کے منصوبوں کو آگے پھیلاتا ہے، سعودی عرب کے خلاف لڑنے والے حوثی باغیوں کی حمایت کرتا ہے اور سعودی عرب کے اندرونی رینکس کو توڑنے کی کوشش کر چکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں