چیف جسٹس سپریم کورٹ کا پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی واقعہ کا ازخود نوٹس ،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی واقعہ کا ازخود نوٹس ...
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی واقعہ کا ازخود نوٹس ،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بستی راجہ رام میں چند دن قبل ملزم عمر وڈا نے 13 سالہ لڑکی شمیم کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مذکورہ لڑکی کے لواحقین نے کہا کہ وہ بدلہ لیں گے اس پر شمیم اور عمر وڈا کے عزیزوں کے درمیان اس معاملہ پر پنچایت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی کا بدلہ زیادتی ہی ہو گا پنچایت کے فیصلہ کی روشنی میں ملزم عمر وڈا کے لواحقین نے 16 سالہ عذرا کو شمیم بی بی کے رشتے داروں کے حوالے کردیاتھا۔پولیس کے مطابق  فیصلے کے 4 مرکزی ملزموں سمیت 16 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی چیف پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں