عامر لیاقت کے پروگرام میں عماد وسیم نے اپنی ہونے والی دلہن کا اشارہ دیا تو سوشل میڈ یا نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا ،دونوں کی ایک ساتھ تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی

عامر لیاقت کے پروگرام میں عماد وسیم نے اپنی ہونے والی دلہن کا اشارہ دیا تو ...
عامر لیاقت کے پروگرام میں عماد وسیم نے اپنی ہونے والی دلہن کا اشارہ دیا تو سوشل میڈ یا نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا ،دونوں کی ایک ساتھ تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر عماد وسیم کی ممکنہ دلہن کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی ۔تفصیل کے مطابق چیمپینز ٹرافی جیت کے وطن آنے کے بعد نجی نیوز چینل بول نیوز کے معرو ف اینکرپرسن عامر لیاقت کے سپیشل پروگرام میں کہا تھا کہ جس لڑکی کو وہ پسند کرتے ہیں اس کا نام ”A“ سے شروع ہوتا ہے ۔حال ہی میں سوشل میڈ یا پر عماد وسیم کی ایک لڑکی کے ساتھ تصویر زیر گردش ہے جس کے بارے میں سوشل میڈ یا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ یہ ممکنہ طور پر وہی لڑکی ہے جس سے عماد وسیم شادی کرنے والے ہیں ۔واضح رہے کہ اس بارے میں ابھی کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ عماد وسیم کے ساتھ جس لڑکی کی تصویر سوشل میڈ یا پر گردش کر رہی ہے کیا یہ وہی لڑکی ہے جس کا ذکر آل راﺅنڈر نے پروگرام میں کیا تھا ۔
مزید خبریں :سری لنکا جاکر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنا ڈائٹ پلان بھول گئے

مزید :

کھیل -