ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ طالبان سپیشل گروپ نے کیا: پولیس

ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ طالبان سپیشل گروپ نے کیا: پولیس
ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ طالبان سپیشل گروپ نے کیا: پولیس

  

لاہور (ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے فیروز پور روڈ پر ہونے والے حالیہ خود کش حملے کا ذمہ دار ایک نیا گروپ ہے، جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہی تعلق رکھتا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ لاہور میں ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب ہونے والا بم دھماکہ طالبان سپیشل گروپ (ٹی ایس جی) کی جانب سے کیا گیا جن کے پاس اعلیٰ تربیت یافتہ خود کش بمبار موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی سے علیحدگی ا ختیار کرنے والے گروپ جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے ٹی ایس جی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تشویش پیدا کردی ہے جسے وہ ایک نئے چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ان ٹی ایس جی کمانڈوز کو بڑے اور مہلک حملوں کے لئے تربیت دی گئی ہے۔

چوہدری نثار کی طبیعت ناساز ہوئی تو نوازشریف نے دعا کی اور پھول بھی بھجوائے :سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ خود کش حملہ آور کو اس کے سہولت کار مذکورہ مقام پر کسی رکشہ یا دیگر گاڑی میں لے کر آئے ہوں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ حملے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب موجود ایک سی سی ٹی وی کیمرہ کام نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے خود کش بمبار کے سہولت کاروں کی نشاندہی ممکن نہیں تاہم خود کش بمبار کے جسمانی اعضاءکو فرانزک کے لئے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔

مزید : لاہور