’تحریک انصاف چاہتی ہے کہ چوہدری نثار۔۔۔‘اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ایسا دعویٰ کہ نوازشریف کو بھی غصہ آجائے گا

’تحریک انصاف چاہتی ہے کہ چوہدری نثار۔۔۔‘اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ایسا ...
’تحریک انصاف چاہتی ہے کہ چوہدری نثار۔۔۔‘اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ایسا دعویٰ کہ نوازشریف کو بھی غصہ آجائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نوازشریف کی جگہ چودھری نثار علی خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”کل تک “ میں رائے دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی جماعت وزیر داخلہ چودھری نثار کو بطور وزیر اعظم لانا چاہتی ہے۔”اگر چودھری نثار نئے وزیر اعظم بنتے ہیں تو پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہو گا “۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کے حوالے سے عمران خان کی سپریم کورٹ سے استدعا انصاف کے منافی ہے۔”ہمیں سپریم کورٹ پر چھوڑ دینا چاہیے کہ وہ کب پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہیں “۔ان کا کہنا تھا کہ میراخیال نہیں فیصلہ رواں ہفتے سنایا جا سکتا ہے اور قوی امکان ہے کہ یہ اگلے ہفتے کے دوران سنایا جائے گا ۔

مزید : قومی