سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کیلئے روسٹرجاری کر دیا، پاناما بنچ کے 2 ججز دستیاب نہیں ہونگے

سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کیلئے روسٹرجاری کر دیا، پاناما بنچ کے 2 ججز دستیاب ...
سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کیلئے روسٹرجاری کر دیا، پاناما بنچ کے 2 ججز دستیاب نہیں ہونگے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کیلئے روسٹرجاری کر دیا۔پاناما بنچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے،جسٹس اعجاز الاحسن آئندہ ہفتے سے چھٹیوں پر ہونگے اور جسٹس عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس سنیں گے۔روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے تین بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، اگست کے دوسرے ہفتے میں دو بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے،پانامابنچ کے رکن جسٹس اعجازالاحسن کانام11اگست تک کسی بنچ میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو 10 اگست کو سنایا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد