سندھ میں نئے سیاسی اتحاد سے پیپلز پارٹی پر فرق نہیں پڑےگا، پی ایس 114 کے نتائج ہماری مقبولیت کا ثبوت ہیں، ناصر شاہ

سندھ میں نئے سیاسی اتحاد سے پیپلز پارٹی پر فرق نہیں پڑےگا، پی ایس 114 کے نتائج ...
سندھ میں نئے سیاسی اتحاد سے پیپلز پارٹی پر فرق نہیں پڑےگا، پی ایس 114 کے نتائج ہماری مقبولیت کا ثبوت ہیں، ناصر شاہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے پی ایس 114کے نتائج ہماری مقبولیت کاثبوت ہیں،ہماری پارٹی سندھ میں پہلے سے زیادہ مقبول ہوئی ہے،سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا سندھ میں نئے سیاسی اتحاد سے پیپلز پارٹی پر فرق نہیں پڑے گا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے،صوبائی وزیر اعلاعات کا کہنا تھا پیپلز پارٹی چاہتی ہے میاں صاحب ٹکراو¿ میں نہ آئیں ،مستعفی ہوجائیں،سپریم کورٹ کے ججزسے اپیل ہے پاناما کے حوالے سے محفوظ فیصلہ جلد سنایا جائے۔

مزید : کراچی