ڈیڑھ سال قبل طلاق دی، بشارت راجہ پری گل کوگھر سے نکالیں: سیمل راجہ

ڈیڑھ سال قبل طلاق دی، بشارت راجہ پری گل کوگھر سے نکالیں: سیمل راجہ
ڈیڑھ سال قبل طلاق دی، بشارت راجہ پری گل کوگھر سے نکالیں: سیمل راجہ

  

ملتان (ویب ڈیسک) سابق وزیر قانون و (ق) لیگ کے چیف آرگنائزر بشارت راجہ کی اہلیہ سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمل راجہ نے کہا کہ (ق) لیگ کی مرکزی قیادت نہ جانے کس بنا پر راجہ بشارت کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے جس نے پری گل آغا کو طلاق دینے کے باوجود ڈیڑھ سال سے اپنے گھر رکھا ہواہے۔ سپریم کورٹ نوٹس لے شریعت کی خلاف ورزی کا اگر عدلیہ ودیگر اداروں نے نوٹس نہ لیا تو پھر یہ کلچر روایت پکڑجائے گا میں نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیا۔

 پریس کلب میں سرائیلی خاتون رہنما عابدہ بخاری ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سیمل راجہ نے مزید کہا کہ راجہ گینگ پہلے شادی شدہ خواتین کے گھر برباد کرکے ان کے جائیداد ہڑپ کرتا ہے پھر جان چھڑانے کیلئے خاتین سے شادی سے مکرنا اور ان کی کردار کشی کرنا وتیرہ بن چکا ہے۔بشارت راجہ کو مناظرے کا چیلنج کرتی ہوں اگر اس میں اخلاقی جرا¿ت ہے تو وہ میڈیا کے سامنے آئے جس نے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت پہلے میرے اڑھائی کروڑ کا قیمتی زیور اور 22 لاکھ روپے کی ہنڈا گاڑی ہتھیالی اگر ایک ہفتہ کے اندر بشارت راجہ نے طلاق یافتہ عورت کو گھر سے نہ نکالا تو وہ سول سوسائٹی، ساجی تنظیموں کے ہمراہ ان کے آبائی گھر دھمیال کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گی۔

مزید : ملتان