سندھ اسمبلی اجلاس :سپیکر سراج دورانی اور ایم پی اے صابر قائم خانی کے درمیان ”بھنگ“ پر دلچسپ مکالمہ

سندھ اسمبلی اجلاس :سپیکر سراج دورانی اور ایم پی اے صابر قائم خانی کے درمیان ...
سندھ اسمبلی اجلاس :سپیکر سراج دورانی اور ایم پی اے صابر قائم خانی کے درمیان ”بھنگ“ پر دلچسپ مکالمہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران” بھنگ “کا تذکرہ ہونے لگا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سپیکر آغا سراج دورانی اور ایم پی اے صابر قائم خانی کے درمیان ”بھنگ “ پر دلچسپ مکالمہ ہوتا رہا۔.

ایم پی اے صابر قائم خانی نے کہا کہ اسلام آباد میں جنگلی بھنگ بہت لگی ہوئی ہے بلکہ اب تو بھنگ کے پیڑ بن گئے ہیں ۔ ”بھنگ تو صوفی بوٹی ہے اور صوفیاءبزرگ بھی بھنگ استعمال کرتے تھے“۔ ہمارے ہاں بھنگ کو نشہ کہہ دیا گیا ہے ہالانکہ ہمارے صوفی برزگ بھنگ کو استعمال کرتے ہیں تاکہ انہیں عبادت کے دوران تکلیف نہ ہو .

صابر قائم خانی کے الفاظ پر سپیکر آغا سراج دورانی نے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی بھنگ پی ہے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کبھی بھنگ پینے کا موقع نہیں ملا ۔ایکسائز منسٹر صاحب نے بہت سختی کی ہوئی ہے اگر وہ موقع دیں تو  پی جا سکتی ہے۔

مزید : کراچی