اقامہ معاملہ: جوڈیشل ایکٹویزام پینل نے 3وفاقی وزراءکی نااہلی کیلئے سپیکر کو ریفرنس بھجوا دیے

اقامہ معاملہ: جوڈیشل ایکٹویزام پینل نے 3وفاقی وزراءکی نااہلی کیلئے سپیکر کو ...
اقامہ معاملہ: جوڈیشل ایکٹویزام پینل نے 3وفاقی وزراءکی نااہلی کیلئے سپیکر کو ریفرنس بھجوا دیے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اقاموں کی تفصیلات چھپانے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کی نااہلی کے ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو نااہل قراردینے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ریفرنس بھجوادیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مذکورہ وفاقی وزراءنے کاغذات نامزدگی میں بیرون ممالک ملازمتیں اور تنخواہیں ظاہر نہیں کیں۔

اسپیکرکے دفتر کو بھجوائے گئے ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ اقامہ اور تنخواہ ظاہر نہ کرنے پرتینوں وزراء اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 ءکے تحت تینوں وزراءکو تین سال سزا ہوسکتی ہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔

مزید : قومی