”عمران خان اگر آپ شرم والے ہو تو پھر فوراً اس لڑکی ۔۔۔“حنیف عباسی نے ایک ہی جھٹکے میں عمران خان پر تاریخ کے تین شرمناک ترین الزامات لگا دئیے

”عمران خان اگر آپ شرم والے ہو تو پھر فوراً اس لڑکی ۔۔۔“حنیف عباسی نے ایک ہی ...
”عمران خان اگر آپ شرم والے ہو تو پھر فوراً اس لڑکی ۔۔۔“حنیف عباسی نے ایک ہی جھٹکے میں عمران خان پر تاریخ کے تین شرمناک ترین الزامات لگا دئیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی نے عمران خان پر شرمناک الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر آپ شرم والے ہو تو پھر باہر کے ملک پھرنے والی اپنی ناجائز بیٹی کو تسلیم کر لو اور اسے پاکستان لے آﺅ ۔انہوں نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوکین پیتا ہے اور لوگوں کے ذکوة وصدقات کے پیسے کھا جاتا ہے ۔

عمران خان کی جانب سے” دو نمبر“ کہے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے اسلا آباد میں میڈ یا ٹاک کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ میری کوئی ناجائز بیٹی باہر نہیں گھوم رہی ،میں کوکین بھی نہیں پیتا اور نہ ہی لوگوں کے ذکوة و صدقات کے پیسے کھانے والوں میں میرا شمار ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کے خاندان نے زندگی میں کبھی اور کسی بھی کونے میں جوا نہیں کھیلا ،نہ ہی حنیف عباسی کسی عدالت سے اشتہاری ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جس وقت آپ رات کی روشنیاں دیکھا کرتے تھے ہم تعلیم و تربیت کے مشاغل میں مصروف ہوتے تھے ۔حنیف عباسی نے کہا کہ اگر آپ کی کوئی بیٹی ہے تو مان لو اور اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو مجھے پھانسی پر لٹکا دو ۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی عمران خان کو دو نمبر کا مطلب سمجھانے آیا تھا اگر مستقبل میں انہوں نے یہ لفظ استعمال کیا تو اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو دنیا کے سامنے لاﺅں گا ۔

مزید خبریں :چودھری نثار نے خواجہ آصف کے خواب توڑ دئیے

مزید : اسلام آباد